جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے یورپی زون ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانز کلگ نے ترکی کی کوششوں کو سراہا ہے۔وزارت صحت کے تحریری اعلان کے مطابق وزیر فخرالدین قوجہ نے عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر جلگ سے ویڈیو کانفرس کے ذریعہ بات چیت کی۔ اس ملاقات میں خطہ یورپ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات، جنیاتی تبدیلی ، ترکی کی عمومی صورتحال اور ویکسینشن کے معاملات زیر غور آئے۔ کلگ نے وبا کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ادارہ صحت کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردغان کے اقدامات اور قیادت کو تمام ممالک میں پذیرائی مل رہی ہے۔ مضبوط انفارمیشن سسٹم کی بدولت احسن امور سر انجام دینے پر میں ترکی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بیک وقت ترکی میں ویکسین لگانے کے امور، فاسٹ کٹ کی تیاری پر کام اور وائرس کے گینوم پر تحقیقات بھی قابلِ ستائش ہیں۔