ترکی کے حملہ میں 2 عراقی بارڈر گارڈس ہلاک

,

   

بغداد۔ عراقی افواج کے ایک بیان کے مطابق ترکی کی جانب سے کئے گئے ایک ڈرون حملہ میں دو عراقی بارڈر گارڈس آفیسر اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ حالیہ دنوں میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف عراق کے آپریشن میں پہلی بار اعلیٰ عہدیداروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ یہ ڈرون حملے اس وقت کئے گئے جب آفیسرس کردستان ورکرس پارٹی (PKK) کے ارکان سے ملاقات کررہے تھے۔ یاد رہے کہ ترکی عراق میں پی کے کے کے خلاف اکثر حملے کرتا رہتا ہے۔