ترکی کے سفیرکی حنا ربانی سے ملاقات

   

اسلام آباد : پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی سے ترکی کے سفیر مہمت پاچاجی نے گذشتہ روز دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور ترکی کے سفیر نے ملاقات کے دوران متعدد علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔