بغداد 20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے وزیر دفاع نجاح الشامی نے شمالی شام میں ترکی کی جانب سے کئے جا رہے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر الشامی طرف سے یہ تبصرہ ترکی کے سفیر فتح یلدذ اور ان کے ساتھ آئے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اس علاقے میں ہونے والے کئی اہم فوجی مسائل اور شام میں ترکی کے حملے پر بات چیت کی گئی ۔مسٹر الشامی نے عراق میں دراندازی کرنے کے لئے دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کئے جا سکنے والے راستوں کو بند کرنے کے لئے تمام مناسب واحتیاطی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔
