ترکی کے قونصلیٹ جنرل میں مفت ملٹی اسپیشالیٹی میڈیکل کیمپ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( راست ) : ضرورت مندوں کے لیے مفت ملٹی اسپیشالیٹی میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا جسے مشترکہ طور پر ترکی کی قونصلیٹ جنرل اور ڈی سی ایم ایس الومنی اسوسی ایشن DAA اور DAANA کی جانب سے 3 فروری 2020 کو صبح 11 بجے تا شام 4 بجے منعقد کیا جارہا ہے ۔ پتہ : قونصلیٹ جنرل آف ترکی ، روڈ نمبر 34 ، آدتیہ انکلیو ، وینکٹ گری ، جوبلی ہلز ، حیدرآباد ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نسیم ماجد جو DAA کے جنرل سکریٹری ہیں ، نے بتایا کہ مریضوں کا چیک اپ مانصاحب ٹینک کے چیارٹیبل ٹیچرس کلینک میں عمل میں آئے گا ۔۔