ترکی کے ہاتھوں 34کرد باغی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

انقرہ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تْرک وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں ایک ہفتے کے دوران 34 کرد باغی ہلاک ہوئے، جس کے بعد اب تک آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72ہوگئی۔ کارروائیوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پنجہ آپریشن کے تحت شمالی عراق کے علاقے متینہ میں فضائی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور باغیوں کی پناہ گاہوں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کم طابق ترکی کے ضلع بطلس کی تحصیل تاتوان کے نواحی علاقوں میں بھی فضائی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔