استنبول ۔ترکی میں سرکاری ضمیمے میں شائع ہونے والے صدارتی فیصلے کے مطابق صدر رجب طیب ایردوغان نے 41 صوبوں میں نئے گورنروں کا تقرر کیا۔ضمیمے کے مطابق ان میں 23 گورنروں کے صوبوں کو تبدیل کیا گیا جب کہ 18 نئے گورنروں کا تقرر عمل میں آیا۔ترکی میں جملہ 81 صوبے ہیں۔ترکی کے حکام نے فوج کے 414 عہدیداروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ان افراد پرشبہہ ہے کہ ان کے روابط فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے ہے۔