ترکی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

   

انقرہ : ترکی کے صوبہ مشرقی بتلیس میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ترکی کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ۔ ترکی کی فوج کا ایک کوگر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جب وہ بینگول سے تاتون کی طرف جا رہا تھا۔ اس سے قبل وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے ۔ ترکی کی فوج کے آٹھویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں اس حادثے کو ہیلی کاپٹر میں آئی تکنیکی خرابی اور خراب موسمی صورتحال کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے ۔