ترکی 2023 میں چاند پر جائے گا: اردغان

   

انقرہ : صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکی جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمارا پہلا مقصد 2023 میں چاند پر قدم رکھنا ہے۔ انہوں نے ترکی نیشنل اسپیس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترکی کے انجنیئرس اس مشن کو کامیاب انجام دیں گے ۔ عالمی تعاون کے ساتھ ہم اپنے مقصد کو حاصل کریں گے ۔ اردغان نے کہا کہ ترکی کی خواہش ہے کہ وہ ایک شہری کو خلاء میں روانہ کریں۔ نیا سیٹلائیٹ IMECE ترکی کی فوج اور سیویلین سیکٹرس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔