ترک اسپیکر اسمبلی کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات

   

ابوظہبی : ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ابوظہبی کے قصر الابہار میں النہیان سے قرتلمش کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر قرتلمش نے ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی سطح پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان تعاون بہترین سطح پر ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ہر میدان میں اس میں مزید اضافہ ہو۔