انقرہ: ترک تنظیم آئی ایچ ایچ نے رمضان المبار کے دوران شام میں 30لاکھ روٹیاں تقسیم کیں۔ خیراتی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ شام میں شہری اشیائے ضرورت سے محروم ہیں۔ ان حالات میں انہیں تْرک تنظیم کی جانب سے انہیں خوراک مہیا کی جارہی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی کے دوران اکثر شہری افطار میں پیٹ بھر کر کھانے کو ترس رہے ہیں۔