انقرہ : وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترک اور کرد بھائی بھائی ہیں، ہمارے بیچ فتنہ فساد پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ماضی میں بھی ناکام رہے تھے، آج اور کل بھی انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر آقار نے باتمات ایوان تجارت و صنعت کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یہاں پر اظہار خیال کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے درمیان کوئی فرق موجود نہ ہونے پر زور دینے والے آقار نے بتایا کہ ’’PKK۔وائے پی جی کبھی بھی ہمارے کردی بھائیوں کی نمائندگی نہیں کر سکتیں۔ جیسا کہ داعش مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتی اسی طرح یہ تنظیم بھی کردی بھائیوں کے حقوق کادفاع کرنے کا ڈھونگ نہیں رچا سکتی۔ ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں۔