ترک حکومت کا عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا عزم

   

انقرہ : ترک حکومت کا عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا عزم،کشمیری وفد کی ترکیہ کے سیاسی قائدین اوراہم شخصیات سے ملاقاتیں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔کشمیری وفد کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو ہر صورت کشمیر کا حق خود داریت تسلیم کرنا ہو گا۔ترک حکومت نیعالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت کے عزم کااظہارکیا ہے،وفد میں دونوں اطراف کی سیاسی قیادت شامل تھی،اسپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے کشمیری وفد کی قیادت کی۔کشمیری وفد کا ترکیہ کے سیاسی قائدؤں اوراہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وفد نے ترکیہ کے سیاستدانوں اور قانون سازوں کو ہندوستانی جارحیت سے آگاہ کیا۔کشمیری وفد کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو ہر صورت کشمیر کا حق خود د اریت تسلیم کرنا ہو گا ،کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں 1949 سے عملدرآمد کی منتظر ہیں،مودی حکومت نے 2019ء کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ظلم و ستم کا نیا دور شروع کیا،کشمیری وفد نے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور تعلیمی اداروں کی دانستہ تباہی کی نشان دہی کی۔