بورصہ: ترکیہ کی ریاست بورصہ میں ایک متنازعہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک ترک خاتون نے ازدواجی بے وفائی کا الزام لگا کر غیرمتوقع طور پر اپنے شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ ترک خاتون نے اپنے شوہر پر ازدواجی بے وفائی کا الزام لگانے پر جھگڑے کے بعد اسے دوسری منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ خاتون نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ چاقو لیکر نیچے اس جگہ پہنچ گئی جہاں اس کا شوہر گرا تھا۔ وہ اپنے شوہر کو پڑوسیوں کی طرف لے گئی اور کہنے لگی ’’ یہ ہے دھوکہ دہی کی قیمت‘‘ خاتون نے مزید کہا ’’ مرد بنو اور اب میرا خیال رکھنا‘‘ ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔حادثہ صوبہ بورصہ کے ضلع عثمان غازی میں دمیرطاش باربوروس کے علاقے میں پیش آیا۔ شوہر زخمی ہوگیا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔