ترک سفارت خانہ کی کیف میں واپسی

   

روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے عارضی طور پر چرنفٹی میں منتقل ترکی کیف سفارت خانہ دارالحکومت کیف واپس آ گیا ہے۔سفارت خانے کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم اپنے قابلِ قدر شہریوں اور یوکرینی دوستوں کو مطلع کرتے ہیں کہ ہم عارضی طور پر، اپنے انخلاء￿ و لاجسٹک مرکز، چرنفٹی سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ آج سے ہم دوبارہ کیف واپس لوٹ آئے ہیں”۔واضح رہے کہ ترکیہ کیف سفارت خانہ 11 مارچ کو عارضی طور پر یوکرین کے شہر چرنفٹی منتقل ہو گیا تھا۔