ترک سکیورٹی ٹیموں کا بروقت اور کامیاب آپریشن: بم حملہ ناکام

   

انقرہ : شام کے علاقے جرابلس میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے پلان کردہ بم حملے کو ترک سکیورٹی خبر رسانی آپریشن کے ساتھ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لْو نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “شام میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقے جرابلس میں PKK/PYD کے پلان کردہ بم حملے کوہماری سکیورٹی خبررسانی ٹیموں کے آپریشن کے ساتھ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آپریشن میں 10 کلو گرام وزنی بم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ میں پولیس ڈائریکٹریٹ شعبہ خبر رسانی کو اورضلع کیلیس اور ضلع غازی آنتیپ کی پولیس خبر رسانی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔