ترک صدر رجب طیب اردغان کی یوکرین آمد

,

   

صدر زیلنسکی سے ملاقات‘ روس سے کساتھ مصالحت کی کوشش

کیف :ترک صدر رجب طیب اردغان یوکرین پہنچ گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے ترک صدر کا استقبال کیا۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس بھی دونوں رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ترک میڈیا کے مطابق اردغان، زیلینسکی اور گوتیریس کی ملاقات میں یوکرین تنازعہ کے سفارتی حل پر بات ہوگی۔ ترک میڈیا کے مطابق سہ فریقی ملاقات میں یوکرینی اناج کی برآمد جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہوگی۔روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے اناج کی برآمد کا معاہدہ طے پایا ہے۔