انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے مختلف یورپی سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردغان نے جنوبی یورپی ممالک کے اجلاس اور انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں شریک بعض سربراہوں سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے جنوبی یورپی ممالک کے اجلاس اور انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں شریک بعض سربراہوں سے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر اردغان نے شمالی مقدونیہ کے صدر سٹیوو پندارووسکی سے بند کمرے میں ملاقات کی جو ک40 منٹ تک جا ری رہی۔
