انقرہ: ترک صدر طیب اردغان کے محل کی تصویر بنانے والے اسرائیلی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی شہری اور اس کی اہلیہ نے ترک صدرطیب اردغان کے محل کی تصویر کھینچی اور وہ تصاویر ایک فیملی گروپ کو واٹس ایپ ایپلی کیشن میں بھیج دیں، لیکن وہ نہیں جانتی تھیں کہ محل کی تصویر کھینچنا ممنوع ہے۔چینل نے مزید کہا کہ یہ جوڑا اسرائیل کا رہائشی ہے اور ان میں سے ایک کی سالگرہ کی چھٹی پر ترکی گئے تھے۔ انہیں ترکی سے واپس آنا تھا۔ ان کی واپسی میں ناکامی سے خاندان کی پریشانی میں اضافہ ہوا۔