انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ جب ہمارے وطن کی سالمیت ،قومی یکجہتی اور ملکی بقا کا معاملہ در پیش ہوتا ہے تو ہم سب مل کر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔جناب ایردوان نے کزل جا حمال۔ چرکش ٹنل کی افتتاحی تقریب سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ 18 برسوں میں ہم نے خشکی، سمندر، فضا ہر طرح کے رسل و رسائل میں سر توڑ کوششیں کرتے ہوئے انہیں جدید ترین بنایا ہے۔ جس کے بعد ہم اپنے مستقبل کی جانب کہیں زیادہ مصمم اور مثبت نگاہ سے دیکھ سکتے ہیں۔ترک صدر نے بتایا کہ ہم نے جب بھی منصوبہ بندی کی ہے اسوقت صرف اور صرف قوم کی ترقی اور مستقبل کو مدنظر رکھا ہے۔ ہم نے ملت کی ضروریات اور اس کے مستحق ہونے والے تمام تر شہہ کاروں کو ملک میں لانے کی کوشش کی ہے۔