ترک وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

   

انقرہ : وزیر خارجہ خاقان فیدان کی غزہ کے مسئلے پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا ہے۔بات چیت میں فلسطین کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں فیدان نے اقوام متحدہکی مشرقی قریب ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کے جنرل کمشنر فلپ لازارینی سے بھی رابطہ کیا جس میں گزہ کے انسانی بحران کا جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کہ 7اکتوبر کو حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی نامی حملے شروع کر دیئے تھے۔