انقرہ : وزیر خارجہ خاقان فیدان نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی امور اور توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں عہدے داروں نے یوکرینی جنگ، غزہ میں ہونے والی پیش رفت، شام کی صورتحال اور دیگر علاقائی امور کا بھی جائزہ لیا۔ یہ ملاقات لاؤس میں ہونے والے آسیان کے اجلاس میں ہوئی۔ واضح رہے کہ ترکیہ 2017 میں آسیان کاسیکٹرل ڈائیلاگ شراکت دار ہے۔ انقرہ حکومت 2010 ء میں آسیان کے ارکان میں دوستی اور تعاون کے معاہدہ میں شریک تھی۔