ترک وزیر خارجہ کی گوٹیرس سے ملاقات

   

نیویارک : ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے ملاقات کی۔اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے نشست سے قبل ہونے والی یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں سر انجام پائی۔حاقان فیدان نے بعدازاں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف اور فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیجورن سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے اپنے آسٹروی ہم منصب الیگزینڈر شلن برگ سے بھی ملاقات کی۔یہاں پر حاقان فیدان نے ترک۔ امریکی تعلقات سے متعلقہ قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان کو شرف ملاقات بخشا۔