انقرہ،23دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی اس ہفتے شام کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے روس میں اپنا ایک وفد بھیجے گا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اتوار کو ٹیلی ویژن پر نشر اپنی تقریر میں یہ بات کہی۔ اردغان نے کہا،‘‘روس کی حمایت اور تعاون سے ترکی ادلب میں حملے روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔ہم اس ہفتے روس میں ایک وفد بھیجیں گے جو شام کے موجودہ حالات پر بات چیت کرے گا۔اس بات چیت کے بعدہی ہم آگے کی حکمت عملی طے کریں گے ۔برسوں سے جاری شام کی جنگ کے سبب پڑوسی ممالک کیلئے نت نئے مسائل پیدا ہوتے رہے ہیںجن میں بڑا مسئلہ پناہ گزینوں کو قبول کرنا ہے۔