ترک پارلیمان سے کرد نواز رکن کی گرفتاری

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : ترک پولیس نے آج اتوار کو ایک کرد نواز رکن پارلیمان کو پارلیمنٹ کے اندر ان کی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کر لیا۔ اس سیاستدان کا نام عمر فاروق گٰیرگَیری اولْو ہے اور وہ اپنی پارلیمانی رکنیت ختم کر دیے جانے کے خلاف بطور احتجاج چار روز سے پارلیمان کے اندر ہی رکے ہوئے تھے۔ ڈیمو کریٹک پارٹی ایچ ڈی پی کے مطابق انقرہ میں اتوار کو علی الصبح جب اس سیاسی رہنما کو پولیس نے حراست میں لیا، تو وہ سوتے وقت پہنے جانے والا لباس اور ہوائی چپل پہنے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس گرفتاری کے بعد ان کی پارٹی کے خلاف تازہ ترین الزامات کی تفصیلات پر مشتمل ویڈیو اور عدالتی دستاویزات بھی جاری کر دی ہیں۔ ترکی میں اس تیسری بڑی سیاسی جماعت کو کئی برسوں سے کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔