ترک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ 4 ہلاک ، 97 زخمی

   

انقرہ : شمال مغربی ترکی میں ایک پٹاخہ فیکٹری آج جمعہ کو دھماکہ سے دہل گئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 97 دیگر زخمی ہوگئے ۔ وزیر صحت نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ سکاریا کے ہیندیک ٹاؤن کے بیرون واقع فیکٹری میں 186 ورکرس موجود تھے ۔ دھماکہ کا سبب فوری معلوم نہیں ہوا ۔بچاؤ اور راحت کاری کام جاری ہے ۔