ترک ڈرون نے 26 شامی سپاہی ہلاک کردیئے

   

بیروت ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے ڈرون نے ہفتہ کو شمال مغربی شام میں 26 شامی سپاہیوں کو ہلاک کردیا، برطانیہ میں قائم شامی نگران ادارہ برائے انسانی حقوق نے یہ بات کہی۔ قبل ازیں دن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے جمعرات کو شام میں درجنوں ترک سپاہیوں کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔