استنبول : ترک کرنسی کی قدر میں گزشتہ روز 7 فیصد تک کمی ہوگئی اور یہ ایک امریکی ڈالر کے مقابل تقریباً 15 لیرا تک گھٹ گئی ہے۔ یہ ترک کرنسی لیرا کی نئی کم ترین قدر ہے۔ ترکی اپنی کرنسی میں یکایک گراوٹ کی وجوہات تلاش کررہا ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ حکومت کو موجودہ اقتصادی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا پڑے گا۔ پیر کو صرف چند منٹ میں لیرا کی قدر 7 فیصد کمی ہوئی جو خلاف معمول ہے۔