ترک کمانڈوز کی کارروائی،13 دہشت گردہلاک

   

طرابلس : شمالی شام میں چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں اشتعال انگیز فائرنگ میں مصروف پی کیکے کے تیرہ دہشتگرد جوابی کاروائی میں مارے گئے۔ترک امور دفاع کے مطابق، دہشت گردوںکی اشتعال انگیز کاروائیوں کا جواب دینا جاری ہے،اس سلسلے میں چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں پی کیکے کے تیرہ دہشتگردوں کو ترک کمانڈوز کی طرف سے ہلا ک کر دیا گیا۔دریں اثنا،ضلع دیار بکر میں محاصرہ ون نامی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا جس میں 650حفاظتی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔امور داخلہ کے مطابق، پی کیکے کا ملک سے صفایا کرنے کے مقصد کے تحت دیار بکر جینڈرمیری،پولیس کی خصوصی ٹیم اور جینڈر میری کمانڈوز پر مشتمل 650 اہلکار اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اس دوران ضلع باتمان کے قصبے ساسون اور کوزلوک میں جاری ایر ین سرمائی 34 آپریشنز کے تحت دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں اور دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا گیا۔