ترک کوسٹ گارڈ نے بڑی تعداد میں تارکین وطن کو زندہ بچالیا

   

انقرہ : کوسٹ گارڈ کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ٹیموں نے اْرلا میں ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ازمیر کے ضلع اْرلا میں کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے یونانی عناصر کی طرف سے سمندر میں واپس دھکیلے جانے والے 146 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا ہے ۔کوسٹ گارڈ کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ٹیموں نے اْرلا میں ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 44 تارکین وطن جنہیں یونانی عناصر نے ربڑ کی کشتی میں ضلع کے ساحل سے پیچھے دھکیل دیا تھا اور 52 تارکین وطن جن جو ربڑ کی کشتیوں کی وجہ سے علاقے میں محصور ہوگئے تھے کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ چلگا دیہات میں میں مدد کے خواہاں 3 تارکین وطن اور 47 تارکین وطن جو اوزن آدہ میں ا میں پھنسے ہوئے تھے کو کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بچالیا گیا ہے۔غیر قانونی تارکین وطن کو بعد میں پراونشل ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ لے جایا گیا ہے۔