انقرہ : ترک کوسٹ گارڈ نے 84 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچالیا گیا ہے جنہیں یونانی عناصر نے موت کے منہ میں دھکیل دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق موعلا کے دالامان، دکیلی اور مرماریس کے علاقوں میں تارکین وطن کے ایک گروپ کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ترک کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں 84 غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوئیں اور انہوں نے یونانی سیکورٹی عناصر جانب سے کھلے سمندر میں واپس دھکیلیجانے والی ربڑ کی کشتیوں پر سوار تارکین وطن کو آخری لمحات میں زندہ بچالیا۔دریں اثنا ملاس کے علاقے میں 18 غیر قانونی تارکین وطن کو روانگی سے پہلے ہی ان کے پتوں پر چھاپہ مارتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔تارکین وطن کا طبی جائزہ لینے کے بعد صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔