ترک ہلالِ احمر کی امداد جاری

   

انقرہ : ترکیہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ترکیہ، غزہ کو سب سے زیادہ امداد پہنچانے والا دوسرا ملک ہے اور مسلسل غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ترک ہلال احمر ایک اور انسانی امدادی جہاز غزہ بھیج رہا ہے۔ترک ہلال احمر کی صدر فاطمہ میریچ یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ” نئے امدادی جہاز کے کی غزہ جلد آمد” کے ساتھ ویڈیو شئیر کی ہے۔یلماز نے کہا ہے کہ امدادی جہاز پر سامان کی لوڈنگ شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی طرف سے بھیجے گئے امدادی پارسل بھی غزہ کے لوگوں کو پہنچائے جا رہے ہیں۔ترک ہلال احمر نے ریناد نامی فلسطینی لڑکی جسے خوراک کا پارسل ہوا اس کی خوشی کو ویڈیو میں شیئرکیا ہے۔