حیدرآباد: متالی راج، سمرتی مندھانا، شفالی ورماجیسے ناموں نے ہندوستانی کرکٹ میں سنسنی پیدا کر دی۔ اس صف میں تلنگانہ کی ایک بیٹی بھی آگئی ہے جس نے انڈر19ورلڈ کپ میں نمایاں مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کردیا۔تریشا نے ا سکاٹ لینڈ کے خلاف سوپر سکس مقابلہ میں صرف 53 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر آئی سی سی ویمنس انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ 2025کی پہلی سنچری کے طور پر تاریخ میں اپنا نام درج کروایا۔ اس نے خواتین کے انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی سنچری بھی بنائی۔ تریشا اپنی بہترین گیند بازی اور بلے بازی سے اپنے مخالفین کی نیند حرام کررہی ہے ۔ تریشا ایک آل راونڈر ہیں۔ان کی پیدائش 15 دسمبر 2005کو تلنگانہ کے بھدراچلم میں ہوئی۔وہ فی الحال حیدرآباد کیلئے کھیلتی ہیں۔ تریشا کے والد جو ایک پرائیویٹ کمپنی میں فٹنس ٹرینر کے طور پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے اس کی صلاحیتوں کو پہچانا اور اسے کرکٹ کھیلنے کی ترغیب دی۔ اپنی ملازمت چھوڑ کر اپنی بیٹی کو کرکٹ کی تربیت دینے کیلئے وہ بھدراچلم سے سکندرآباد چلے آئے۔ جنوری 2023میں تریشا نے آئی سی سی انڈر 19ویمنس ٹی 20ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے کھیلا۔ فائنل میں تریشا نے 24 کا ٹاپ اسکور کیا اور انڈیا نے مقابلہ جیتا۔