تریپورہ ، میگھالیہ اور ناگالینڈ اسمبلی الیکشن کے آج نتائج

   

نئی دہلی : شمال مشرق کی تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ جہاں 16 اور 27 فبروری کو اسمبلی الیکشن منعقد ہوئے، وہاں ووٹوں کی گنتی جمعرات 2 مارچ کو ہوگی اور توقع ہے شام تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو تریپورہ اور ناگالینڈ میں اقتدار حاصل ہوتا بتایا گیا ہے جبکہ میگھالیہ میں وہ پیچھے ہے۔