60حلقوں کیلئے ایک ہی مرحلہ میں رائے دہی ‘2مارچ کو نتائج
اگرتلہ:تریپورہ اسمبلی انتخابات کیلئے 81.10 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ تریپورہ میں 60 اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ 7صبح بجے شروع ہوئی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق سنگل فیز الیکشن میں 28.13 لاکھ ووٹر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں میں 1100 حساس بوتھ اور 28 شدید حساس بوتھ قرار دیا گیا تھا۔ خواتین پولنگ اہلکار 97 بوتھوں کی انچارج تھیں۔ بھگوا پارٹی کو چیلنج بائیں محاذ اور کانگریس پر مشتمل اتحاد نے کیا ہے۔ بایاں محاذ 47 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہا ہے جبکہ کانگریس 13 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ ٹی ایم سی نے 28 حلقوں میں امیدواروں کو کھڑا کیا ہے۔ اس کے علاوہ 58 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی۔آئی پی ایف ٹی حکمران اتحاد ریاست میں اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ بی جے پی 55 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے جبکہ آئی پی ایف ٹی چھ سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ ایک نشست پر دونوں جماعتیں دوستانہ مقابلہ کریں گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کی مہم کی قیادت کی تھی۔ پانچ ریلیاں نکالی گئیں اور اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دیگر انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ 2023 کو ہوگی۔