اگرتلہ : تریپورہ میں آج اچانک سیاسی تبدیلی رونما ہوئی جس میں چیف منسٹر بیپلب کمار دیب مستعفی ہوگئے اور ڈاکٹر مانک سہا کو اپنے جانشین کے طور پر مقرر کیا ۔ ریاست میں اسمبلی چناؤ کے لیے ایک سال باقی ہے ۔ سہا جو پیشہ سے ڈینٹسٹ ہیں ، گذشتہ ماہ ہی راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔ وہ بی جے پی کے تریپورہ اسٹیٹ پریسیڈنٹ بھی ہے ۔ اچانک طلب کردہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں نئے چیف منسٹر کا اعلان کیا گیا جس پر تمام گوشے مطمئن نہیں ہوئے ۔ ریاستی وزیر رام پرساد پال نے نئے چیف منسٹر کی تجویز پر احتجاج کیا ۔ انہوں نے چند کرسیاں بھی توڑ دئیے ۔ بعد میں صورتحال پر قابو پالیا گیا ۔ ۔