اگرتلہ : تریپورہ میں اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کے علاوہ 13 میونسپل اور 6 نگر پنچایتوں کیلئے انتخابات منعقد ہوئے۔ بی جے پی نے تمام 334 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے جس کے 112 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ آج ووٹوں کی گنتی کے بعد 51 رکنی اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر مجالس میں بھی شاندار جیت حاصل ہوئی۔