سونامورہ،08اگست(سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ کے لینڈ کسٹم اسٹیشن (ایل سی ایس) علاقے میں ہندوستان۔بنگلہ دیش سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوان کی گولیوں سے بھُنی ہوئی لاش پیر کو برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس معاملے میں بی ایس ایف کے 145 بٹالین کے دو اجوانوں کو گرفتار کر لیاہے جو گذشتہ رات اس کے ساتھ تھے ۔ پولیس کے پاس فی الحال کوئی ثبوت نہیں ہے ۔حالانکہ انہوں نے اس معاملے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے ۔بی ایس ایف ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے جوان کے سر پر لگیں گولیاں انہی کی رائیفل کی ہیں۔