تریپورہ میںتاحال 29 کروڑ روپئے اور ممنوعہ اشیاء ضبط

   

اسمبلی انتخابات کو نقائص سے پاک اور پر امن بنانے کے اقدامات

اگرتلہ: تریپورہ اسمبلی انتخابات کے دوران دو ہفتوں میں ریکارڈ 29 کروڑ روپے نقد اور ممنوعہ اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کرن گٹے نے اتوار کو یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے تشدد سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے اور پیسے اور طاقت کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ای وی ایم کی کمیشننگ کا کام پیر سے شروع ہو جائے گا۔۔تریپورہ میں ایک مرحلہ میں 16فروری کو الیکشن ہوگا جبکہ نتائج ناگا لینڈ اور میگھالیہ کے ساتھ2مارچ کو جاری کئے جائیں گے جہاں 27فروری کو رائے دہی ہوگی ۔ترنمول کانگریس نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیاہے۔