اگرتلہ : تریپورہ میں پولیس نے اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کے کونسلر ابھیشیک دتہ کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ کونسلر دتہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اور شہر کے رام نگر حلقے سے پارٹی کے امیدوار سورج جیت دتہ کے بھتیجے ہیں۔پیشے سے وکالت کرنے والے اور کانگریس مارکسسٹ حمایت یافتہ آزاد امیدواروں پرشوتم رائے برمن اور سشمیتا پال نے الزام لگایا ہے کہ یہ واقعہ دن کے اجالے میں شہر کے وسط میں بنرجی پاڑا علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وہ جمعرات کو اپنے چیمبر سے نکلی تھیں۔ کارپوریٹر دتہ کی قیادت میں تقریباً 40 سے 50 شرپسندوں نے پستول دکھا کر ان کا راستہ روکا اور مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ اس کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او۔صدر) اجوئے داس نے کہا کہ مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں دونوں طرف سے تین شکایات درج کی گئیں۔