تریپورہ میں بی ایس ایف کے دو جوانوں کی کورونا سے موت

   

Ferty9 Clinic

اگرتلہ :تریپورہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ وائرس سے بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے دو جوانوں سمیت مزید چار افراد کی موت ہونے کے بعد ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41 تک پہنچ گئی۔ تریپورہ میں پہلے سے ہی 700 سے زیادہ بی ایس ایف کے جوان کورونا وائرس سے متاثر ہیں لیکن بی ایس ایف میں کورونا وائرس سے موت ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ ریاست میں پہلی بار کورونا وائرس سے بی ایس ایف کی 113 بٹالین میں تعینات 52 برس کے جوان کی موت ہوئی ہے جو مغربی تریپورہ میں لال ٹِلَّہ سرحدی چوکی پر تعینات تھا اور 28 جولائی سے بیمار تھا۔ اسے پرائمری ہیلتھ کیئر لے جایا گیا جہاں کورونا ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آئی۔ جوان کو کچھ دنوں کے لیے کووِڈ کیئر سینٹر میں داخل کیا گیا۔ اس کے بعد اسے اگرتلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (اے جی ایم سی) بھیجا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ اترپردیش کے ضلع مین پوری کا باشندہ تھا اور حالت بگڑنے پر جمعہ کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا اور جمعہ کو اس کی موت ہو گئی۔ وہ 30 مئی چھٹی کے بعد لوٹا تھا اور بعد میں نلکاتہ میں 133 بٹالین میں کوارنٹائن سینٹر رکھا گیا تھا۔ دوسرا جوان ضلع کھوائی کے تیلیمُرا میں 80 بی این- بی ایس ایف میں تعنات تھا۔ جوان کو ہفتے کے روز ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ریپڈ ایٹیجن ٹیسٹ کٹ سے اس کے سیمپل کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا اور بعد میں جوان کو اے جی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں جوان کی گذشتہ رات موت ہوگئی۔