اگرتلہ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنوش کی سربراہی میں چار رہنماؤں کی ایک ٹیم پارٹی کے ممبران اسمبلی کی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان آج تریپورہ کے دو روزہ دورے پر اگرتلہ پہنچی۔تریپورہ میں برسراقتدار بی جے پی گذشتہ ڈیڑھ سال سے وزیر اعلی بپلو کمار دیب کے خلاف شدید اختلاف رائے کی وجہ سے شدید سیاسی بحران کا شکار ہے ۔تری پورہ میں بی جے پی ۔ آئی پی ایف ٹی سرکار کو تحلیل کرنے کیلئے بی جے پی کے 12 سے 15 ایم ایل اے سمیت تقریبا 100 کارکنوں سے ترنمول لیڈروں کے رابطے کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت پارٹی کے اندر کے مسئلے کو حل کے لئے سامنے آئی ہے ۔ بی جے پی کے ناراض رہنما اب پارٹی میں بنے رہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ سنتوش کی قیادت والی ٹیم نے اگرتلہ پہنچنے کے بعد یہاں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے عہدیداروں اور دیگر اراکین کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی۔