اگرتلہ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی تریپورہ کے سونا مُرا کی ایک مقامی عدالت نے گزشتہ ہفتے پولیس پر حملہ کرنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں میلا گھر سٹی کونسل کے منتخب نائب صدر سمیت بھارتیہ جنتاپارٹی کے دو لیڈروں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے سٹی کونسل کے نائب صدر شپانکر سرکار اور کالی پاڑہ برمن کے خلاف معاملہ درج ہونے کے بعد دونوں کو منگل کے روز گرفتار کیا۔ پولیس اہلکاروں نے 16 مئی کو تقریباً رات 11 بجے جب انہیں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے سے روکا تو دونوں لیڈروں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔بی جے پی لیڈر سرکار کی قیادت میں بی جے پی کے چار لیڈروں پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے اور حملے میں صابر احمد، نائک راکیش دیب وربا اور ایک رائفل مین زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بعد میں سرکار، برمن اور دو دیگر بی جے پی لیڈر اتم چکرورتی اور گنیش داس کے خلاف معاملہ درج کرایا۔بی جے پی اگرچہ اپنے لیڈروں کی گرفتاری اور اس واقعہ پر کسی بھی طرح کا تبصرے بچ رہی ہے ۔