اگرتلہ، تریپورہ میں سپاہی جالا ضلع کے سرحدی گاوں میں اچانک ڈینگو کے پھیلنے کی وجہ سے ریاست بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے اب تک 182 لوگوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں لایا گیا ہے ۔میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سپریہ ملک نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ حکومت نے بیماری کو روکنے کے لیے تمام تر کوششیں کی ہیں۔ڈاکٹر ملک نے بتایا کہ ماہرین نے گاؤں کا دورہ کیا اور گھر میں ایڈیس مچھروں کی موجودگی کا پتہ چلا۔ کھلی جگہوں پر پانی جمع ہونے اور رکے ہوئے پانی اور ربڑ کے باغات میں بڑی تعداد میں لاروا پائے جانے سے ایڈیس مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے معاملوں کی تعداد سے نمٹنے کے لیے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ دھن پور سے ڈینگو کے 37 مریضوں کو اگرتلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھااور انہیں کووڈ اسپتال میں منتقل کیا گیاتھا۔ یہاں ڈینگو کے 158 مثبت معاملے تھے ، جب کہ مغربی تریپورہ کے کنچن مالا، موہن پور اور باموٹیا علاقوں سے تقریباً 24 معاملے سامنے آئے ہیں۔دریں اثنا، محکمہ صحت نے بیماری سے نمٹنے کے لیے گھر گھرجائزہ کا عمل تیز کر دیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی دیگر اقدامات کے علاوہ بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کی نگرانی کے لیے ریاست کی تمام سرحدی زمینی بندرگاہوں پر طبی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔