تریپورہ میں 3مسلمانوں کی لنچنگ

   


نئی دہلی : زاید حسین (28 سال ) ، بلال میاں (30) ، سیف الاسلام (18) وہ تین مسلمان ہیں جنھیں تریپورہ میں گزشتہ روز ہندوؤں کے ہجوم نے گائے چوری کرنے کے شبہ پر شدید مارپیٹ کے ذریعہ ہلاک کردیا ۔ ابتداء میں ہجوم نے حسین اور بلال کو مارا پیٹا جبکہ سیف بھاگنے میں کامیاب ہوا لیکن کچھ دیر بعد ہجوم نے اُس کو بھی پکڑ لیا۔ اُنھیں بری طرح زدوکوب کیا گیا اور تینوں کا ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔