تریپورہ پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں خاتون صحافی رہا

   

Ferty9 Clinic

تریپورہ : تریپورہ میں جن خاتون صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تھا انہیں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی ہدایت پر ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ دونوں خاتون صحافی سمردھی سکونیا اور سورناجھا تریپورہ میں پیش آئے تشدد کے واقعات کا کوریج کرنے گئی تھیں لیکن اتوار کے روز انہیں آسام میں پولیس نے یہ کہہ کر گرفتار کرلیا تھا کہ دونوں اس علاقہ میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلارہی ہیں حالانکہ دونوں نے مسجد پر کئے گئے حملے کی رپورٹ تیار کی تھی جس کے بعد ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے ان کی گرفتاری پر زبردست اعتراض کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔