نئی دہلی: تریپورہ پردیش کانگریس کے نو منتخب صدر آشیش کمار ساہا نے چہارشنبہ کے روز یہاں پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی سے ریاستی انچارج اجئے کمار کی موجودگی میں ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ راہول کے ساتھ ملاقات کے دوران، مسٹر آشیس ساہا نے شمال مشرقی ریاست میں پارٹی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں ایم ایل اے سدیپ رائے برمن بھی موجود تھے ۔سابق ایم ایل اے آشیس ساہا کو گزشتہ 17 جون کو پارٹی کی تریپورہ یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے بیراجیت سنہا کی جگہ لی۔