تریپورہ کو مرکز سے 365 کروڑ روپئے منظور

   

Ferty9 Clinic

اگرتلہ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے 365 کروڑ روپئے ایک نیا متحد چیک پوسٹ قائم کرنے کے لئے منظور کئے ہیں۔ جنوبی تریپورہ کا یہ ضلع اگرتلہ سے تقریباً 130 کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اِس موقع پر چیف منسٹر نے کہاکہ اُنھوں نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے آئی سی ٹی کیلئے رقم منظور کرنے کی خواہش کی تھی۔