تریپورہ کیلئے مزید چھ ایکلویہ اسکولوں کی منظوری

   

اگرتلہ: قبائلی بہبود کی وزارت نے تریپورہ کیلئے چھ نئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کو منظوری دی ہے ۔ ریاست کے قبائلی امور کے وزیر بیکاش دیب برما نے چہارشنبہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، دیب برما نے کہا کہ ریاست کے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پیر کو دہلی میں قبائلی بہبود کی وزارت کے سکریٹری بیبھو نائر کے ساتھ ہوئی ایک اہم میٹنگ کے بعد نئی ای ایم آر ایس کے قیام کو منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اسکول نہ صرف تعلیم کی روشنی پھیلائیں گے بلکہ قبائلی اکثریتی علاقوں کے بچوں میں قیادت، اعتماد اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیں گے ۔