اگرتلہ: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں اور اسمگلروں کے ایک مبینہ گروپ کے درمیان تریپورہ میں سپاہیجالا کی سونامورا سرحدی چوکی پر فائرنگ ہوئی،جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک نوجوان لیڈرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا، جب مبینہ طور پرکچھ اسمگلر اسمگلنگ کی نیت سے ہند-بنگلہ دیش سرحد پر تاروں کی باڑ کے پار سامان لے جا رہے تھے ۔ اسی دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن اسمگلروں نے فائرنگ شروع کردی اور اسمگلروں کے گروپ میں شامل بی جے پی لیڈر ابوالحسین گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے وہاں سے اٹھاکر لے کر جائے واقع سے فرار ہوگئے ۔